گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

گلگت بلتستان کی قومی سطح پر نمائندگی تک ہر طرح کے ٹیکسز کا نفاذ ناقابل قبول ہے، عوامی ایکشن کمیٹی


ویب ڈیسک November 13, 2017
گلگت بلتستان کی قومی سطح پر نمائندگی تک ہر طرح کے ٹیکسز کا نفاذ ناقابل قبول ہے، عوامی ایکشن کمیٹی۔ فوٹو: فائل

ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف غذر سمیت مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کی اپیل پر غذر سمیت پورے گلگت بلتستان میں نافذ کئے جانے والے ٹیکسسز کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس دوران گلگت بلتستان میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، کاروباری مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے مختلف مقامات پر مسافر محصور ہو کر رہ گئے۔


عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور مرکزی انجمن تاجراں گلگت بلتستان کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جب تک گلگت بلتستان کو قومی سطح پر نمائندگی نہیں دی جاتی اس وقت تک کسی بھی طرح کے ٹیکسز کا نفاذ ناقابل قبول ہے۔ مظاہرین نے ٹیکسز کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں