بیرون ملک اثاثوں کی واپسی نواز شریف عمران اور آصف زرداری سے جواب طلب

عدالت نے درخواست میں شامل تمام سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک November 13, 2017
عدالت نے درخواست میں شامل تمام سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں سے 7 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنارکھے ہیں، درخواست پر کئی سیاست دانوں نے جواب داخل کروا دیے ہیں تاہم بیشتر نے نہیں کروائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیاستدانوں کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دے، عدالت نے تمام سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں