نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد نوازشریف سر کے خطاب کے اہل نہیں رہے، درخواستگزار


ویب ڈیسک November 13, 2017
نااہل ہونے کے بعد نوازشریف سر کے خطاب کے اہل نہیں رہے، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

ABBOTABAD: ہائی کورٹ نے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی ۔ وفاقی حکومت نے اپنا جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے وفاق کو 7 دسمبر تک اپنا جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی۔

درخواست گزار نے عدالت سے نوازشریف سے سرکا خطاب واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو سرکا خطاب دیا۔ سابق وزیراعظم نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قراردیا ہے ۔ اس فیصلے کی روشنی میں نوازشریف سر کے خطاب کے اہل نہیں رہے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیرسر کا خطاب پاکستانی آئین کےآرٹیکل دو اے اور دو سو انچاس کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نواز شریف سر کے خطاب کے اہل نہیں ہیں اور عدالت نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |