عوام کے پاس ملک کی تقدیرسنوارنے کاآخری موقع ہے نواز شریف

اقتدار منزل نہیں،کرپٹ اوربیڈ گورننس والوں کوعوام مسترد کردیں گے،صدر ن لیگ


Numainda Express March 07, 2013
ملک وقوم کے مفادات پرسمجھوتہ نہیں کرونگاچاہے کتنی بڑی قربانی کیوں نہ دینا پڑے فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدارہماری منزل نہیں بلکہ ہم ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کی نیت کرکے آگے بڑھ رہے ہیں۔

پہلے بھی کہا اور آج پھرکہتا ہوں کہ عوام کے پاس ملک کی تقدیر سنوارنے کاآخری موقع ہے۔ پیپلزپارٹی کے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سردار ذیشان لغاری ، سید عظیم شاہ اور تحریک انصاف رگودھا ڈویژن کے رہنما دستگیرلک کی ن لیگ میںشمولیت کے موقع پرگفتگو میں انھوں نے کہا عوام جان چکے ہیں کہ خدمت کرنے والے کون اورکرپشن کرنے والے کون ہیں؟۔



کرپشن اور بیڈ گورننس کرنے والوں کوانتخابات میں مسترد کردیاجائے گا، ملک و قوم کے مفادات اور اصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرونگا چاہے اس کے لیے مجھے کتنی بڑی قربانی کیوںنہ دینا پڑے،نواز شریف کی زیرصدارت انتخابات کے حوالے سے اوکاڑہ اور پاکپتن کی ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے ۔ نواز شریف نے کہا کہ مختلف شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا سلسلہ پارٹی پالیسیوں پراعتماد کااظہارہے۔ عوام ن لیگ کو اس کے ماضی ، حالیہ کارکردگی اور گڈگورننس کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں