سسرالیوں نے دوسری شادی پر داماد کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھادیا

دلاور کے سالوں نے کرسی پر باندھ کر اس پر تشدد کیا اور دلاور کی آدھی مونچھ اور بھویں بھی کاٹ دیں، پولیس

دلاور کے سالوں نے اس کی آدھی مونچھ اور بھویں بھی کاٹ دیں، پولیس۔ فوٹو : ایکسپریس اسکرین گریب

غازی آباد میں سسرالیوں نے دوسری شادی پر داماد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں دوسری شادی کے معاملے پر سسرالیوں نے داماد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ غازی آباد کے رہائشی دلاور کی 3 ماہ قبل نسرین بی بی سے شادی ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر دلاور دوسری شادی کرنے جارہا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کے معاملے پر خاتون نسرین بی بی کے بھائیوں نے مذاکرات کے بہانے دلاور کو گھر بلایا اورنجی اسکول میں یرغمال بنائے رکھا۔ دلاور کے سالوں نے اس کو کرسی پر باندھ کر تشدد کیا، آدھا سر مونڈھ دیا اور دوران تشدد دلاور کی آدھی مونچھ اور بھویں بھی کاٹ دیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد دلاور کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھایا اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر محلے کا چکر لگواتے رہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے، مقدمے میں حبس بےجا، تشدد اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
Load Next Story