شمالی وزیرستان میں آپریشن ہوا تو ملک بچانا مشکل ہوگامنور حسن

اسلامی انقلاب میں ہی تمام مسائل کا حل ہے، کراچی میں دعوت افطار سے خطاب


Staff Reporter August 06, 2012
کراچی:جماعت اسلامی کے زیراہتمام دعوت افطار سے سید منور حسن خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

ORAKZAI: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ دنیا کاکوئی نظام انسانیت کو مسائل سے نجات نہیں دلاسکا ہے اسلامی انقلاب میں ہی تمام مسائل کا حل ہے'پاکستان میں مسائل کی جڑ امریکی مداخلت ہے،عوام انتخابات میں امین اور دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیں' انتخابات ہی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت انوبھائی پارک ناظم آباد میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دعوت افطار سے ضلع وسطی کے امیر فاروق نعمت اللہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد نسیم' کراچی کے سیکریٹری جنرل نسیم صدیقی بھی موجود تھے۔

سید منورحسن نے کہا کہ پورا معاشرہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرکے ہی ہم مسائل سے نجات پاسکتے ہیں، خدا سے بے خوف ہوکر گزاری جانے والی زندگی پرسکون نہیں ہوسکتی،ہم انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ انتخابات کی آواز دلوں پردستک دے رہی ہے اور لوگ تبدیلی کی بات کررہے ہیں کہ انتخابات انقلاب کا پیش خیمہ ہوں گے۔

انھوں نے کہاکہ فکر ونظر کو تبدیل کرنے والا انقلاب صرف اسلام کا انقلاب ہے،قوم پرستی کے نعروں کے ذریعے انقلاب نہیں آسکتا، یورپی اقوام نے قوم پرستی کا نعرہ لگایا لیکن وہ بھی آج مایوس ہیں،کراچی میں جئے مہاجر کا نعرہ لگانے والے بھی آج متحدہ کا نعرہ لگا رہے ہیں، دنیا کاکوئی نظام انسانیت کو سکھ نہیں دے سکا۔

انھوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکمرانوں نے امریکی غلامی قبول کرلی ہے امریکا ڈرون حملے کرتا ہے اور ہم خاموش رہتے ہیں، ملٹری آپریشن امریکی دبائو کا نتیجہ ہے اب بھی حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کے لیے دبائو ڈالا جارہا ہے ، اگر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کیا گیا تو پورا ملک انارکی کا شکار ہوجائے گا اور ملک کو بچانا مشکل ہوجائے گا اور امریکا یہی چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلے اور امریکا کے لیے یہ کہنا آسان ہوجائے کہ پاکستان کاایٹمی اثاثہ غیر محفوظ ہاتھوں میں جاسکتا ہے لہذا اسے بین الاقوامی تحویل میں دیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |