سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

حساس آپریشن میں 60 ڈاکٹروں کا تعاون حاصل کرنا پڑا تاہم اب بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے، سرجن ڈاکٹرالتویجری


ویب ڈیسک November 13, 2017
حساس آپریشن میں 60 ڈاکٹروں کا تعاون حاصل کرنا پڑا تاہم اب بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے، سرجن ڈاکٹراسامہ التویجری : فوٹو : فائل

سعودی عرب کے دارالحکومت میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے شہزادہ سلطان میڈیکل آرمی سٹی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ماں سمیت تمام بچے بھی خیریت سے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

آپریشن کی نگرانی کرنے والے سرجن ڈاکٹر اسامہ التویجری نے بتایا کہ خاتون کی حالت انتہائی نازک تھی اس لئے میڈیکل ٹیم کے مشورے کے بعد ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا جب کہ اس حساس آپریشن میں ہمیں 60 ڈاکٹروں کا تعاون حاصل کرنا پڑا تاہم اب بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں