جہاز کا کرایہ صرف 99 روپے

یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے، ایئر لائن

یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے، ایئر لائن۔ فوٹو : فائل

بھارت میں غیرملکی ایئرلائن ایئر ایشیا نے محدود مدت تک کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے جہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے کردی۔


ملائشین ایئرلائن ایئرایشا نے جہاز کے کرایوں میں بھی سیل کا اعلان کرتے ہوئے محدود مدت تک کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 99 روپے کردی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم اس کا اطلاق مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔

ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد صرف موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے زریعے ہی بکنگ پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔
Load Next Story