پاکستان کوبہت جلدگیس فراہم کی جائے گیایران

ایران سے تعلقات کووسعت دیناچاہتے ہیں،نیئربخاری ،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے گفتگو

ایران سے تعلقات کووسعت دیناچاہتے ہیں،نیئربخاری ،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے گفتگو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پاکستان کوبہت جلد گیس فراہم کی جائے گی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روزچیئرمین سینیٹ سیدنیئرحسین بخاری کے ساتھ ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔


ایرانی پارلیمنٹ اس ضمن میں بھرپورتعاون کو فروغ دینے کیلیے تیار ہے،ایران پاکستان کوگیس فراہم کرنے کیلیے تیارہے،دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں خطے میں بدامنی کوفروغ دینا چاہتی ہے۔علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ حکام نے فیصلہ کیاہے کہ جتنا جلدممکن ہو پاکستانی عوام کو ایرانی گیس فراہم کی جائے۔ایرانی مجلس شوری اس سے متعلق قانون سازی کے لیے بھی تیار ہے،دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے تمام ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے،دونوں ممالک ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دیناضروری ہے۔
Load Next Story