اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ایم کیوایم، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور(ن)لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں شہلا رضا کے خلاف متحد ہوگئیں۔


ویب ڈیسک November 13, 2017
ایم کیوایم، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور(ن)لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں شہلا رضا کے خلاف متحد ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

LONDON: ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور(ن)لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔ حزب اختلاف نے ڈپٹی اسپیکر کے رویے سے تنگ آکر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں شہلا رضا اراکین اسمبلی سے الجھ پڑیں اور کہا کہ اپوزیشن ارکان خاموش ہوکر بیٹھیں ورنہ میں اپنے اختیارات استعمال کروں گی مجھے اپنے اختیارات کا علم ہے۔

اجلاس کے دوران شہلا رضا نے نصرت سحرعباسی کو توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد نصرت سحر عباسی نے شہلا رضا کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کسی ممبر کو اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں صرف نصرت سحر عباسی کو ہے۔ شہلا رضا کے رویے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں