نگراں وزیر اعظم ن لیگ کے تینوں نام حکومت کیلیے ناقابل قبول

پلیجو پیپلز پارٹی کے مخالف سمجھے جاتے ہیں،جسٹس(ر) شاکر ذاتی وجوہ پر معذرت کر رہے ہیں


Zia Khan March 07, 2013
ناصر اسلم زاہد پر بھی اتفاق مشکل ہے،ذرائع، حکومت بہتر نام لائے تو اتفاق ہوسکتا ہے، ن لیگ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلیے دیے جانے والے تینوں نام حکومت کیلیے قابل قبول نظر نہیں آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد صدر آصف زرادری کیلیے مبینہ طور پر جسٹس نظام قتل کیس میں قریبی رشتے داری کے باعث متنازع سمجھے جا رہے ہیں جبکہ جسٹس(ر) شاکر اللہ جان اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث اس ذمے داری کو نبھانے سے معذرت ظاہر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب رسول بخش پلیجو کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی ساتھ مخاصمت رکھتے ہیں۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلیے مسلم لیگ(ن) کی رائے کا احترام کرتے ہوئے انکی مرضی کا امیدوار تسلیم کیا گیا۔ اس لیے پیپلزپارٹی نگراں وزیراعظم کیلیے نئے نام سامنے لائے گی۔ اس سلسلے میں جب مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کی اس ایشو پر کوئی لڑائی نہیں، اگر پیپلزپارٹی زیادہ بہتر نام سامنے لاسکتی ہے تو قابل قبول نام پر اتفاق کیا جا سکتا ہے ۔ پہلے حکومتی جماعت نام دے، پھر دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں