نگراں وزیراعظم کیلیے پلیجوکانام سیاسی شرارت ہےکائرہ

میڈیا،عدلیہ،الیکشن کمیشن آزاد ہیں، نثارسہارانہ ملنے پرپریشان ہیں، وزیر اطلاعات

پیپلزپارٹی کی حکومت صحافیوں کیلیے ’’انڈومنٹ فنڈ‘‘ کے قیام کی کوشش کررہی ہے فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پہلی عوامی سیاسی حکومت اپنی پارلیمانی مدت پوری کرکے آئندہ چند روزمیں رخصت ہوگی اور انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی۔

بعض عناصر وزارت اطلاعات ختم کرانے کیلیے خصوصی مہم چلارہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت صحافیوںکیلیے ''انڈومنٹ فنڈ'' کے قیام کیلیے کاوشیں کررہی ہے۔وہ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں انفارمیشن اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرپرنسپل انفارمیشن آفیسر عمران گردیزی بھی موجود تھے۔




آن لائن کے مطابق وزیر اطلاعات نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویومیں بتایاکہ پیپلزپارٹی کے مخالف رسول بخش پلیجوکا نام نگراں وزیراعظم کیلیے دینا سیاسی شرارت ہے۔ آج نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں، کسی کی مرضی سے نگران حکومت بن سکتی ہے نہ کوئی انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ سہاروں کے ذریعے انتخابات میں آئی، چوہدری نثارکو آج یہی گھبراہٹ ہے کہ سہارا کوئی نہیں ۔

اے پی پی کے مطابق وزیراطلاعات نے کہاکہ ترقی پزیرممالک میں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے، ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونیکی بھرپورکوششیں کررہے ہیں۔ اس موقع پرانھوں نے ایسوسی ایشن کیلیے 5 لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔
Load Next Story