پاکستانی چیک پوسٹ پر افغان دہشتگردوں کاحملہ کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید

پاکستان افغانستان کی طرف سے سیکیورٹی خلا کی قیمت ادا کررہا ہے، ترجمان پاک فوج

دہشت گرد افغان حکومت کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے کارروائیاں کرتے ہیں، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

JERSEY CITY, UNITED STATES:
باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر افغان دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل شہید جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی پوسٹوں پر افغان دہشت گردوں نے حملہ کرکے پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل کو شہید کردیا جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔




آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جو واپس افغان سرحد کی جانب فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغان حکومت کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔
Load Next Story