متحدہ قومی موومنٹ نے ایک بارپھر یو ٹرن لے لیاشکیل اعوان

کبھی لاشوں کی سیاست نہیں کی،ن لیگ کومسئلہ ہے تو مستعفی ہو جائے ، عاصمہ


Monitoring Desk March 07, 2013
کالعدم تنظیموں پرپابندی سے حالات درست ہونگے،رشیدگوڈیل کی کل تک میں گفتگو فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ایک بارپھر یوٹرن لیاہے، یہ چارسال گیارہ ماہ حکومت میں رہے، اپوزیشن چلاتی رہی کہ کراچی میں خون بہہ رہا ہے اوریہ صدرآصف زرداری کے حق میں ریلیاں نکالتے رہے۔

اگر ان کو نہیں پتہ کہ کراچی کے حالات کون خراب کر رہا ہے اوردہشگرد کون ہیں تو یہ کیا اب تک جھک مار رہے تھے، ان کو تو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عباس ٹاؤن میں جہاں خون بہہ رہا تھا وہاں پیپلزپارٹی کے آنسو بہنے چاہیے تھے، ان کو ندامت ہونی چاہیے تھی مگر ان کے ہاں منگنیاں ہو رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ جس حکومت نے عوام کوفاقے اوردھماکے دیے ہیں اس کواب ہماری قیادت کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پربھی اعتراض ہے ۔



پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا کہ میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ لوگوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمے داری ہے،سانحہ عباس ٹاؤن بہت دردناک واقعہ ہے۔ ہمیں کراچی کی چیخیں سنائی دیتی ہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی لاشوں کی سیاست نہیں کی، عباس ٹاؤن کی لاشوں کوبیان بازی کے لیے اورغلط طریقے سے استعمال نہ کیا جائے۔

ن لیگ کوکوئی مسئلہ تھا تو وہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جاتے، یہ بتائیں کہ ان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کیوں ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ بین السطورکیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما رشیدگوڈیل نے کہا کہ کراچی کا درد بانٹنے کے لیے کوئی کھڑا نہیں ہوتا، اس کے وسائل نوچنے کے لیے سب کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ہم نے چارسال پیپلز پارٹی کو بتایا کہ کون لوگ حالات کو خراب کر رہے ہیں اور خرابی کہاں ہے۔ ہم نے صدر زرداری کو بھی اس سے آگاہ کیا۔ ہم صرف آگاہ ہی کر سکتے تھے۔ یہ جو کالعدم تنظمیں نام بدل بدل کراپنا کام کر رہی ہیں ان کو واقعی کالعدم کردینے سے کراچی کے حالات درست ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں