کراچی میں حلقہ بندیوں پر جلد فیصلہ کرینگے آرٹیکل6362 پر عمل کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی الیکشن کمیشن

پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد انتخابی شیڈول جاری ہوگا، جو بھی ہوگا، 10 دن میں کیا جائیگا


Numainda Express March 07, 2013
پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد انتخابی شیڈول جاری ہوگا، جو بھی ہوگا، 10 دن میں کیا جائیگا، خصوصی سیل امیدواروںکی ہر طرح کی جانچ پڑتال کریگا فوٹو: فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے میں 10 دن رہ گئے ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن شیڈول جاری کریں گے۔

جو بھی ہوگا، وہ انھی10 دنوں کے اندر ہوگا۔ الیکشن کمیشن میں اسٹیٹ بینک، نیب ، نادرا اور ایف بی آر کے نمائندوں کا سیل بنا دیا گیا ہے جس کا مقصد تمام امیدواروں کے بارے میں ہر طرح کی جانچ پڑتال کرنا ہے ۔ و ہ بدھ کو یہاں الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جانچ پڑتال کا تمام مرحلہ آن لائن سسٹم کے ذریعے ہوگا۔ ریٹرننگ افسر امیدوار کے کاغذات نامزدگی آن لائن سسٹم کے ذریعے سیل کو بھیجے گا ،جن علاقوں میں انٹر نیٹ کی سہولت موجود نہیں وہاں ریٹرننگ افسر امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی نقل سیل کو ارسال کرے گا۔

قبل اذیں عام انتخابات میں امیدواروں کی کڑی اسکروٹنی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے بدھ کو چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں ہواجس میں چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری، گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور، چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم اور چیئرمین نادرا طارق ملک نے شرکت کی۔



اجلا س میں آن لائن سسٹم کے ذریعے امیدواروں کی اسکروٹنی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی اور فیصلہ ہوا کہ الیکشن کمیشن میں5 اداروں پر مبنی ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے گا جو کاغذات نامزدگی جمع ہوتے ہی جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا۔آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہا کہ قوم کی اکثریت کی خواہش ہے کہ آرٹیکل62اور63پر عمل کیا جائے اور ہمارا مقصد بھی یہی ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی عمل جاری رہے او رکوئی ایسی رکاوٹ نہ ہو جس سے الیکشن تاخیر کا شکار ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نامزدگی فارم کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی تھیں اور ان کاغذات کو ہم نے 3 ہفتے قبل وزیر قانون کو بھیجا تھا۔ جمعرات کو اس حوالے سے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور پارلیمانی کمیٹی آئے گی اورکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس کے بعد اسے صدر کی منظوری کے لیے بھیجا جائیگا ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون بنانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری نہیں بلکہ وزارت قانون کا کام ہے ۔ پنجاب میں ملازمین کی مستقلی کا قانون کے مطابق جائزہ لیں گے۔آن لائن کے مطابق انھوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی سیل بنایا ہے جو ملازمتوں پر لگائی گئی پابندیوں کے بارے میں بھی غور کرے گا۔ الیکشن کمیشن کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے، جلد ہی اس کے حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |