آئی ایس آئی لاہورہیڈکوارٹرپرحملے کاملزم امریکامیں گرفتار
پاکستانی نژادامریکی ریاض قادرپورٹ لینڈسے گرفتار،عدالت میں پیش کردیاگیا،فردجرم عائد
پاکستان میں پیداہونے والے ایک امریکی شہری پر2009 لاہور میں دہشت گردی کے واقعے میں خود کش بمبارکی معاونت کرنے پرفردجرم عائدکردی گئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے جاری بیان میں کہاگیاکہ ریاض قادرخان کودہشتگردوں کومعاونت فراہم کرنے کی سازش کاجرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزاہوسکتی ہے۔ریاض کوامریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈمیں منگل کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
48سالہ خان پر الزام ہے کہ انھوں نے27مئی 2009 کو لاہور میں آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر پرحملے میں ملوث3خود کش بمباروں میں سے ایک کی مددکی تھی۔اس واقعے میں30افراد ہلاک جبکہ 300زائد زخمی ہوئے تھے۔ استغاثہ کے مطابق خان نے مالدیپ سے آنے والے علی جلیل اوران کے اہل خانہ کومشاورت اورمالی مددفراہم کی تھی۔
جلیل کی حملے میں ہلاکت کے بعدبھی خان ان کے اہل خانہ کی مددکرتے رہے تھے۔بیان میں مزیدکہاگیاکہ خان نے جلیل کودہشتگردی کے تربیتی مرکزمیں ٹریننگ کے اخراجات دینے کے علاوہ پکڑے جانے کی صورت میں فرارہونے کے طریقے بھی بتائے۔استغاثہ کے مطابق، خان جانتے تھے کہ ان کی معاونت کسی کو قتل کرنے،تباہی پھیلانے یا پھر کسی کو اغوا کرنے میں استعمال ہوسکتی ہے۔ ریاض قادرپرفرد جرم عائدکی گئی ہے۔