وفاقی کابینہ کاآخری اجلاس نئے شیڈول کے تحت آج ہوگا

وزیراعظم آخری اجلاس سے الوداعی خطاب کرینگے،کابینہ پری بجٹ سمری کی منظوری دیگی


INP March 07, 2013
وزیراعظم آخری اجلاس سے الوداعی خطاب کرینگے،کابینہ پری بجٹ سمری کی منظوری دیگی فوٹو : فائل

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس تبدیل شدہ شیڈول کے تحت آج جمعرات کو ہوگا۔

وزیراعظم اجلاس سے الوداعی خطاب کرینگے' اجلاس میں پری بجٹ سمری کی منظوری کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں سمیت 16 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا۔



ذرائع کے مطابق جمعرات کوہونے والے وفاقی کابینہ کے آخری اجلاس میں پری بجٹ سمری کی منظوری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کے علاوہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال اوربھارت سمیت دیگرممالک کے ساتھ ویزا پالیسی کا ازسرنو جائزہ بھی لیا جائے گا وزیراعظم کابینہ سے آخری خطاب بھی کرینگے۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 2013-14 کے بجٹ کی حکمت عملی تیار کرلی گی، بجٹ کا حجم 32 کھرب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں