چین کی 5 منزلہ لائبریری جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے
34 ہزار مربع میٹر وسیع 5 منزلہ لائبریری تعمیر کا ایک شاہکار ہے جس میں 12 لاکھ کتابیں موجود ہیں۔
MANCHESTER, UK:
چین کے شہر تیانجن میں حال ہی میں ایک شاندار لائبریری کا افتتاح ہوا ہے جو خوبصورتی، ڈیزائن اور سہولت کا ایک شاہکار ہے۔
اس لائبریری کی خوبصورتی دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے اور دیکھنے والے کے ہوش اڑجاتے ہیں کیونکہ یہ کتابوں کی عظمت کے عین شایانِ شان بنائی گئی ہے۔ پانچ منزلہ لائبریری 34 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں 12 لاکھ کتابیں موجود ہیں۔
پورا ہال بیضوی انداز میں بنایا گیا ہے اور درمیان سے دیکھا جائے تو اس پر آنکھ کا گمان ہوتا ہے۔ یہ لائبریری تیانجن شہر میں واقع، چین کے ثقافتی ضلعے بنہائی میں قائم کی گئی ہے جہاں لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔
یہاں لوگ کتابیں نہ بھی پڑھیں تب بھی گھوم پھر کر لائبریری ضرور دیکھتے ہیں۔ اسے ڈنمارک کی ایک فرم ایم آر ڈی وی نے تیانجن کے شہری منصوبہ بندی کے ادارے کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا ہے جسے 'بنہائی کی آنکھ' کا نام دیا گیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=50&v=Z5_mFd-9y1M
اس کی تکمیل میں تین سال لگے جبکہ اس میں نیچے پڑھنے کا علاقہ ہے، درمیان میں دفاتر اور میٹنگ رومز ہیں۔ ان کے علاوہ کمپیوٹر، آڈیو ویڈیو اور دیگر کمرے بھی قائم کیے گئے ہیں۔ یہاں آنے والے لوگ پڑھتے دوران بھی اس عمارت کی ڈیزائننگ اور تعمیر کو دیکھتے رہتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں۔