دبئی سے لندن اب 4 گھنٹے کا سفر
طیارے کا کرایہ کسی بھی ایئرلائن کے بزنس کلاس کے ٹکٹ کے برابر ہوگا، کمپنی کا اعلان
KARACHI:
دنیا کے معروف ترین دبئی ایئر شو میں ایسا طیارہ متعارف کرایا گیا ہے جو لندن سے دبئی کے درمیان ساڑھے 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ محض 4 گھنٹے میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں بین الاقوامی ایئر شو جاری ہے جس میں دنیا بھر کی طیارہ ساز کمپنیاں اپنے جدید ترین طیارے متعارف کرارہی ہیں۔ ایئر شو میں ایسا طیارہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو دبئی سے لندن جانے والے مسافروں کو محض 4 گھنٹے میں ان کی منزل پر پہنچا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پہلا الیکٹرک طیارہ بنالیا
بوم سپر سانک نامی اس مسافر بردار طیارے کو بنانے والی کمپنی بوم کے بانی بلیک شول نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سپر سانک طیارہ عام ایئر کرافٹ طیارے سے 2.6 گنا زیادہ تیز رفتار ہے اور یہ 55 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ طیارے کی باقاعدہ کمرشل پروازیں 2020 تک شروع کردی جائیں گی اور اس طیارے کا کرایہ کسی بھی ایئرلائن کے بزنس کلاس کے ٹکٹ کے برابر ہوگا۔
یہ پڑھیں: 5 گھنٹے میں نیویارک سے اسلام آباد

واضح رہے کہ دبئی اور لندن کا درمیانی فاصلہ 5 ہزار 500 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جسے طے کرنے میں عام پروازیں کم از کم 7 گھنٹے لگاتی ہیں، اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کا فاصلہ 1432 کلومیٹر ہے جسے ہوائی جہاز دو گھنٹے میں طے کرتے ہیں تاہم اگر یہ طیارہ کراچی سے اسلام آباد پرواز کرے تو محض ایک گھنٹے میں منزل تک پہنچ جائے گا۔