’’گول مال اگین‘‘ 200 کروڑ کلب میں شامل
گول مال اگین نے بھارت میں 201 کروڑ 43 لاکھ روپے جب کہ بیرون ملک میں 46 کروڑ کا کاروبار کیا ہے
بالی ووڈ فلم ''گول مال اگین'' 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد 2017 کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔
اجے دیو گن، ارشد وارثی، تبو اور دیگر بڑے ستاروں سے سجی فلم گول مال اگین گزشتہ ماہ ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کا مقابلہ عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار سے تھا۔
گول مال اگین بھارت کی 3500 اسکرینز جب کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی 732 اسکرینز کی زینت بنی تھی۔ فلم نے اب تک صرف بھارت میں 201 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے جب کہ بیرون ملک میں 46 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: گول مال اگین 2017 کی سب سے کامیاب فلم بن گئی
بالی ووڈ ناقدین کا کہنا ہے کہ گول مال اگین نے ورون دھون کی ''جڑواں 2'' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ فلم ''باہو بلی'' کے بعد 2017 کی دوسری بڑی کامیاب فلم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گول مال اگین؛ مداح کی اجے دیوگن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
دوسری جانب گول مال اگین ہدایت کار روہت شیٹھی کی بھی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے، اس سے پہلے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی ''چنئی ایکسپریس'' ان کی سب سے کامیاب فلم تھی جس نے 227 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔