شرقپور شریف میں خاتون نے اسپتال کے دروازے پر بچے کو جنم دے دیا

اسپتال کے عملے نے شہناز بی بی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اسے لاہور جانے کا کہہ دیا


ویب ڈیسک November 14, 2017
پنجاب میں ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں جن میں سرکاری اسپتال کی غفلت کے سبب بچے فٹ پاتھ، سڑک یا چنگ چی میں پیدا ہوئے،فوٹو: فائل

سرکاری اسپتال کے عملے کی بے حسی کے باعث خاتون نے اسپتال کے دروازے پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ؤپنجاب میں آئے دن ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جن میں سرکاری اسپتالوں کی جانب سے حاملہ خواتین کو زچگی کے بجائے واپس کردیا جاتا ہے اور خواتین فٹ پاتھ، سڑکوں یا چنگ چی رکشا تک میں بچوں کو جنم دے چکی ہیں۔ بے حسی پر مبنی ایسا ایک اور واقعہ پنجاب کے شہر شرقپور شریف میں پیش آیا ہے جہاں فیض آباد سے ایک خاتون شہناز بی بی زچگی کے لیے شرقپور کے سرکاری اسپتال پہنچی لیکن عملے نے خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے اسے لاہور جانے کا کہہ کر واپس جانے کا کہہ دیا۔

اہل خانہ کے مطابق خاتون واپس جانے لگے تو اسی دوران اسے زچگی کا درد اٹھا اور اسپتال کے مرکزی دروازے پر ہی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں