بنوں میں دوروز سے جاری کرفیوختم

دوروز قبل نورڈ جانی خیل روڈ سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 14, 2017
اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں فوٹو: فائل


  • نورڈ جانی خیل روڈ پر دوروز سے لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق بنوں کے علاقے نورڈ جانی خیل روڈ پردو روز قبل سیکورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے کے نتیجے میں لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نورڑ میں ہی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 15 بارہ بور بندوقیں، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اتوارکوبنوں میں سیکورٹی فورسز پر بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |