پاسپورٹ اسکینڈل ایف آئی اے کی ٹیم آج لندن جائیگی
ٹیم پریس ٹرسٹ برطانیہ سے ملے گی اور برطانوی اداروں سے بھی معلومات حاصل کریگی
ISLAMABAD:
پاسپورٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے ایف آئی اے کی2رکنی خصوصی ٹیم آج لندن روانہ ہوگی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر معظم جاہ کی سربراہی میں ایف آئی اے کی2رکنی تحقیقاتی ٹیم لندن جا کر پاسپورٹ اسکینڈل سے متعلق حقائق جاننے کی کوشش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم پاسپورٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار پاکستانی نژاد برطانوی محمد علی اسد سے پاسپورٹ اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔ اس کے علاوہ تحقیقاتی ٹیم برطانوی اداروں سے بھی معلومات حاصل کرے گی ۔ ٹیم پریس ٹرسٹ برطانیہ سے بھی ملاقات کرے گی ۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی معظم جاہ کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم خان بھی شامل ہیں ۔