افغانستان میں طالبان کا حملہ 12 اتحادی فوجیوں سمیت 4 ہلاک

نااہل وزیردفاع عبدالرحیم وردک اوروزیرداخلہ بسم اللہ کو نئی تعیناتی تک عہدے برقراررکھنے کاحکم

نااہل وزیردفاع عبدالرحیم وردک اوروزیرداخلہ بسم اللہ کو نئی تعیناتی تک عہدے برقراررکھنے کاحکم،وزیرخزانہ کیخلاف تحقیقات شروع

افغانستان میں طالبان کے حملے میں نیوزی لینڈکے 2 فوجیوں سمیت 4سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 6 نیوزی لینڈ کے فوجی،10 افغان اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے صوبہ بامیان میں مقامی افغان فورسزکی مدد کیلیے آنیوالے اتحادی فوجیوںکی گاڑی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کے 2فوجی اور 2افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک،6 نیوزی لینڈ کے فوجی،10 افغان اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی وزارت دفاع نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجی بامیان میں مقامی افغان فورسز کی مدد کے لیے گئے تھے کہ حملہ آوروںکانشانہ بن گئے،ادھرافغان و نیٹو فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں القاعدہ کے 3افغان رہنمائوں اور21طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،کپیسا، قندھار اور فرح صوبوں میں کارروائیوں کے دوران کم ازکم 21طالبان کوہلاک کردیا،مشرقی صوبے کنڑ میں فضائی حملوں کے دوران القاعدہ کے 3افغان رہنمائوں کو ہلاک کردیاگیا ہے جن میں تنظیم کا صوبائی سربراہ مفتی اسداور ان کانائب بھی شامل ہے۔


علاوہ ازیں افغان صدر حامدکرزئی نے پارلیمنٹ کی جانب سے ان کے دو وزراء کی نااہلی کے فیصلے کو تسلیم کرلیاہے تاہم انھوںنے دونوں وزراء کی جگہ نئی تعیناتی کا فیصلہ ملتوی کرتے ہوئے انھیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے،افغان پارلیمنٹ نے گزشتہ روز سیکیورٹی معاملات اور سرحد پار سے پاکستانی فوجیوں کی جانب سے حملوں سے نمٹنے میں ناکامی پر وزیر داخلہ بسم اللہ محمدی اور وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کو نااہل قرار دیا تھا۔

دوسری جانب صدرکرزئی کے وزیرخزانہ حضرت عمر ذخیلوال کے خلاف ایک ملین ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک بینکوں میں منتقل کرنے کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے،ملک کے اعلی انسداد دہشت گردی کے سربراہ کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
Load Next Story