افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں 37 اہلکار ہلاک
فائرنگ کے تبادلے میں 45 جنگجو بھی ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں، ترجمان پولیس چیف قندھار
افغان صوبے قندھار میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں اب تک 37 پولیس اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر ہونے والے تازہ حملوں میں 37 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 20 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
قندھار پولیس چیف کے ترجمان سید ضیا درانی نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قندھار کے اضلاع ژری اور میوند میں پولیس چوکیوں پر حملے رات گئے کئے گئے اور فائرنگ کے تبادلے میں 45 جنگجو بھی ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 13 پولیس اہلکار ہلاک
دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 43 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور درجنوں سرکاری گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے 45 افغان طالبان کی ہلاکت کی تصدیق جھوٹ پر مبنی ہے۔