چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر نوٹس

چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحبان سے معاملات کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔


ویب ڈیسک March 07, 2013
چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحبان سے معاملات کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب میں امن و امان کی خراب صورت حال کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے اخبارات میں جرائم کے واقعات پر مبنی شائع ہونے والی خبروں پر نوٹس لیا ہے جن میں کم سن بچوں کا اغوا، جنسی تشدد، قتل اور زیادتی کے کیسز شامل ہیں.

چیف جسٹس نے لاہور، اوکاڑہ، پاکپتن، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحبان سے معاملات کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں