اقتدار میں آکر آزاد و شفاف انتخابات کروا کر دکھاؤں گا رسول بخش پلیجو

ملکی حالات کے پیچھے بیرونی قوتیں ملوث ہیں جو عوام کو گونگا اور بہرہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں, رسول بخش


ویب ڈیسک March 07, 2013
ملکی حالات کے پیچھے بیرونی قوتیں ملوث ہیں جو عوام کو گونگا اور بہرہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں, رسول بخش

مسلم لئگ (ن) کی جانب سے نگراں وزارت عظمی کے لیے نامزد امیدوار رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ موقع ملا تو اقتدار میں آکر آزاد و شفاف انتخابات کروا کر دکھاؤں گا۔

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی لیگ کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا کہ نگراں وزارت اعظمی کے دوران پہلی ترجيح وقت پر انتخابات ہوگی، انہوں نے کہا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک اور سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔

رسول بخش پلیجو نے کہا کہ ملکی حالات کے پیچھے بیرونی قوتیں ملوث ہیں جو عوام کو گونگا اور بہرہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر رحمان ملک کراچی میں کسی بھی قسم کا خطرہ سمجھتے ہیں تو انہیں کس نے روکا ہے کہ وہ ان خطرات کو ختم کريں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |