سیف علی خان نے تیمورکو مہنگا ترین تحفہ دے دیا
یہ دن بچوں کے لیے بہت خاص ہوتا ہے لہٰذا وہ اس دن کو اپنے بیٹے اسپیشل بنانا چاہتے ہیں؛ سیف علی خان
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے چلڈرنز ڈے(بچوں کے عالمی دن) کے موقع پر اپنے بیٹے تیمور علی خان کو مہنگا ترین تحفہ دیا ہے۔
بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان اپنی پیدائش کے بعد سے ہی میڈیا سمیت پورے بھارت کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تیمور کے حوالے سے ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کو میڈیا کی بھرپور کوریج حاصل ہوتی ہے چاہے ان کا پرکشش چہرہ ہو یا سنہری بال، نوابی لباس ہو یا معصوم مسکراہٹ تیمور کی ہرادا پر میڈیا سمیت تمام لوگ فدا ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورکی ولادت پر کپوراورپٹودی خاندان نے خواجہ سراؤں کو مالامال کردیا
ہروالدین کی طرح تیمور کے والدین بھی اپنے بیٹے سے بہت محبت کرتے ہیں اور سیف علی خان تو اس محبت میں اتنےآگے نکل گئے ہیں کہ اپنے 11 ماہ کے بیٹے کو چلڈرنز ڈے (بچوں کے عالمی دن)کے موقع پرمہنگا ترین تحفہ دے ڈالا۔ تیمور کی عمر ویسے تو پلاسٹک والی گاڑی سے کھیلنے کی ہے لیکن ان کے والد نے انہیں پلاسٹک کے بجائے 1 کروڑ 30 لاکھ کی عالیشان گاڑی تحفے میں دی ہے۔
سیف علی خان نے شوروم میں سرخ رنگ کی چمچماتی گاڑی کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے کہا کہ وہ یہ گاڑی اپنے بیٹےتیمور کو گفٹ کریں گے اور اس گاڑی میں سب سے پہلے تیمور کو گھمانے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ یہ دن بچوں کے لیے بہت خاص ہوتا ہے لہٰذا وہ اس دن کو اپنے بیٹے کے لیے اسپیشل بنانا چاہتے ہیں۔ جب کہ یہ گاڑی بچوں کی حفاظت کے حوالے سے بہت اچھی ہے اس میں بچوں کے بیٹھنے کے لیے الگ سے سیٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ مجھے یقین ہے تیمور کو اس گاڑی کا رنگ بھی بے حد پسند آئے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورعلی خان کا ''پٹھانی روپ'' سوشل میڈیا پرمقبول