نیٹوسپلائی کی بحالی عوامی امنگوںکیخلاف ہےحافظ سعید

ملکی نوجوان قیام پاکستان کی طرح دفاع پاکستان کیلیے بھی ہراول دستے کاکرداراداکریں


Staff Reporter August 06, 2012
ملکی نوجوان قیام پاکستان کی طرح دفاع پاکستان کیلیے بھی ہراول دستے کاکرداراداکریں۔ فوٹو فائل

JAMMU: امیرجماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعیدنے کہاہے کہ نیٹوسپلائی بحالی کا فیصلہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی امنگوںکیخلاف ہے،ڈالرزکی خاطرملکی وقومی مفادات کوقربان کرنا درست نہیں،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیرجنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارت دوستی اورمذاکرات کی آڑمیں وطن عزیزکوبنجربنانے کی کوششیں کرر ہاہے،پاکستانی دریائوں پرڈیموںکی تعمیر کو مذاکرات سے نہیں روکاجاسکتا،طلباقوم کاباشعورطبقہ اورملک کیلیے قربانیاں دینے والے ہیں نوجوان قیام پاکستان کی طرح دفاع پاکستان کیلیے بھی ہراول دستے کاکرداراداکریں۔

اتوارکوآئی بلاک نارتھ ناظم آبادمیں المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے زیراہتمام افطارڈنراوردینی مدارس،اسکولز، کالجز ،یونیورسٹیز و دیگرتعلیمی اداروں کے طلباسے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جس طرح روس افغانستان میں نہیں ٹھہرسکاامریکااوراس کے اتحادی بھی یہاں نہیں ٹھہرسکیںگے،پاکستان اورکشمیرکی آزادی کی جنگ افغانستان میں لڑی جارہی ہے جس میں اللہ تعالیٰ مسلمانوںکوکامیابیوں سے نوازرہاہے،امریکاکے اس خطے سے نکلنے کے اعلان پرسب سے زیادہ پریشانی بھارت کوہے اسے یہ فکرکھائے جارہی ہے کہ اس کے نکلنے کے بعدبھارت کاکیابنے گااوراس کیلیے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ برقراررکھنابھی مشکل ہوجائے گا۔

حافظ سعیدنے کہاکہ اہل اقتدارقرآن اورسیرت رسولﷺکی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں،اسلام دشمن قوتوںنے کشمیر،افغانستان،برما ودیگر خطوں میں لاکھوں مسلمانوں کاقتل عام کیا،ان پر بے پناہ بارودبرسایاگیا لیکن انہیںکوئی پوچھنے والانہیں مگردوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ اپنی عزتوں وحقوق کے تحفظ کیلیے جدوجہدکرنے والے مظلوم مسلمانوںکیخلاف دہشت گردی کابلاجوازپروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، نیٹوسپلائی بحالی کیخلاف پورے ملک کے کونے کونے میں عوام کے ہرطبقے نے سڑکوں پرنکل کرشدیداحتجاج کیامگر افسوسناک امریہ ہے کہ ڈالرزکے حصول کیلیے قوم کے جذبات اورمفادات کاسرے سے کوئی خیال نہیں رکھاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں