سانحہ عباس ٹاؤن ازخود نوٹس سپریم کورٹ کا5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔


ویب ڈیسک March 07, 2013
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سانحہ عباس ٹاؤن از خود نوٹس کی سماعت کرنے کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے. فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سانحہ عباس ٹاؤن از خود نوٹس کی سماعت کرنے کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سانحہ عباس ٹاؤن از خود نوٹس کی سماعت کرنے کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے ، بینچ کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے جبکہ دیگر جج صاحبان میں جسٹس جواد ایس خواجہ، خلجی عارف حسین، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہوں گے، کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 6 مارچ کو کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے تمام متعلقہ اور خفیہ اداروں سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت جمعے تک کے لئے ملتوی کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں