بھارت میں نوجوان کو باہوبلی بننا مہنگا پڑگیا ویڈیو وائرل

نوجوان نے باہو بلی کی طرح ہاتھی کی پیٹھ پر سوار ہونے کی کوشش کی جس پر ہاتھی نے زور دار ٹکر ماردی


ویب ڈیسک November 14, 2017
نوجوان کے دوستوں نے واقعہ کی ویڈیو کو فیس بک پر لائیو نشر کیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

بھارت میں نوجوان مشہور فلم باہوبلی کے کردار کی طرح ہاتھی کی پیٹھ پر بیٹھنے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا۔

فلم باہوبلی کے کردار سے ہر کوئی متاثر ہے، باہوبلی کے کردار نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا اور فلم کو بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ لیکن ایک بات جو ہر کسی کو یاد رکھنی چاہیے وہ یہ کہ باہوبلی میں کیے گئے اسٹنٹ یا تو کیمرے کا کمال تھے یا پھر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ اداکیے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''باہو بلی 2'' 1000 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست کیرالا کے نوجوان کے ساتھ ہوا جو شاید باہو بلی سے اس قدر متاثر تھا کہ فلم میں ہاتھی کی سونڈ پر چڑھ کر پیٹھ پر بیٹھنے والا سین کرنے جنگل پہنچ گیا۔ بھارتی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ جنگل میں گیا جہاں اس کے دوستوں نے موبائل سے ویڈیو بنانا شروع کردی جب کہ نوجوان نے ہاتھی کو مانوس کرنے کے لیے کیلے کھلانا شروع کردیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پربھاس نے فلم کا معاوضہ 80 کروڑکردیا

جیسے ہی نوجوان کو محسوس ہوا کہ ہاتھی اس سے مانوس ہوگیا ہے، نوجوان نے ہاتھی کے دانتوں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر سونڈ چومنے کوشش کی اور سونڈ کے ذریعے ہاتھی کی پیٹ پر سوار ہونے کی بھی کوشش کی تاہم اسی دوران ہاتھی کو غصہ آگیا اور اس نے نوجوان جو زور دار ٹکر ماردی جس کے باعث نوجوان دور جا گرا جب کہ ویڈیو بنانے میں مصروف دوستوں نے فوراً اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ شدید زخمی حالت میں زمین پر ہی گرا رہا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اس واقعہ کو فیس بک پر لائیو دکھایا گیا تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور نوجوان کو تلاش کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں