کراچی لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن 6 مشتبہ افراد گرفتار

آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار اہلکار، درجن سے زائد بکتر بند گاڑیاں اور موٹر سائیکل اسکواڈ شامل تھا۔


ویب ڈیسک March 07, 2013
رینجرز نے 2 اہلکاروں کے اغوا و قتل کے بعد لیاری میں آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: دو اہلکاروں کے اغوا اور قتل کے بعد رینجرز نے لیاری میں مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار جبکہ 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موسیٰ لین ،آٹھ چوک ، بغدادی اور لی مارکیٹ سے ملحقہ علاقوں میں جاری آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار، درجن سے زائد بکتر بند اور موٹر سائیکل اسکواڈ شامل تھا۔ آپریشن کے دوران لیاری کے 22 داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز کے جوان تعینات کردیے گئے تھے ۔ گھر گھر تلاشی اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار اور سراج کامریڈ کے ٹارچر سیل سے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

دوسری جانب رینجرز کے سرچ آپریشن کے خلاف علاقے کے رہائشیوں نے شدید احتجاج بھی کیا جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب سے رینجرز کے 2 اہلکاروں کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں