ٹیکس ایمنسٹی بل منظور ہوا تو عدالت جائیں گےعمران خان

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد ہے جنہوں نے ٹیکس نہیں دیا،عمران خان


ویب ڈیسک March 07, 2013
ٹیکس ایمنسٹی بل کی منظوری سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہونے والا مک مکا قوم کے سامنے آجائے گا،عمران خان فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی بل کے نام پر قوم کے ساتھ بہت بڑا فراڈ ہونے جارہا ہے، بل منظور ہوا تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد ہے جنہوں نے کبھی ٹیکس نہیں دیا۔ دونوں جماعتوں نے 5 سال میں کرپشن کے خلاف کوئی قانون منظور نہیں کیا۔ ٹیکس ایمنسٹی بل کی منظوری سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہونے والا مک مکا قوم کے سامنے آجائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نہ تو تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا گیا اور نہ ہی دہشتگردی کے خلاف مناسب اقدامات اٹھائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایسے کسی بھی شخص کو انتخابی ٹکٹ نہیں دے گی جس نے اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہ کئے ہوں اور وہ بینک نادہندہ ہو ۔

عمران خان نے کہا کہ تنظیم سازی کی وجہ سے ان کی جماعت کی مقبولیت کا گراف نیچے آیا ہے لیکن 10 مارچ کو پشاور اور 23 مارچ کو لاہور کے جلسے سے سب کو تحریک انصاف کی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں