یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے سیکیورٹی کیمپ پر حملے میں 6 افراد ہلاک

دو خودکش بمباروں نےشہر کےوسطی علاقےمیں سیکیورٹی کیمپ کی عمارت کو نشانہ بنایا

دھماکااسقدر شدید تھا کہ کیمپ کی عمارت تباہ ہوگئی:فوٹو:فائل

یمن کے شہر'عدن' میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں داعش نے سعودی فوجی اتحاد کے سیکیورٹی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


عینی شاہدین کے مطابق شدت پسندوں نے شہر کے وسطی علاقے منصورہ میں سیکیورٹی کیمپ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کیمپ کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ دو خودکش بمباروں نے حملہ کیا۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
Load Next Story