چار مرتبہ کا فاتح اٹلی فٹبال ورلڈ کپ 2018 سے باہر
اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہے
چارمرتبہ کی ورلڈ چیمپئن اٹلی کی ٹیم 60 سال کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں اٹلی کی ٹیم کو سویڈن نے ڈرا میچ کیساتھ کوالیفائرز سے آﺅٹ کیا، جس کے بعد شکست سے دلبرداشتہ اطالوی گول کیپر گگی بفون نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے راؤنڈ میں ڈائرکٹ کوالیفائی نہیں کر سکی تھی جس کے بعد اسے سویڈن سے دو پلے آف کھیلنے پڑے۔ پہلے میچ میں سویڈن نے اٹلی کو اسی کی سرزمین پر ایک گول سے ہرایا، ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلیے اٹلی کو سویڈن کیساتھ سان سیرو اسٹیڈیم میلان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایک سے زیادہ گول سے فتح درکار تھی تاہم سویڈن نے میچ بغیر کسی گول کے ڈرا کر دیا۔ اٹلی کی ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
میچ کے بعد اٹلی کے گول کیپر گگی بفون نے انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اٹلی کے ورلڈ کپ سے اخراج پر اطالوی شائقین سکتے کی کیفیت میں ہیں۔ واضح رہے کہ اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہے۔