جان ابراہم چیرٹی کیلئے کپڑے نیلام کریں گے

جان کے کپڑوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔


ویب ڈیسک March 07, 2013
جان کے کپڑوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ کے ماچو ہیرو جان ابراہم نے چیرٹی کے لئے اپنے کپڑے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جان ویسے تو آج کل فلموں میں بہت مصروف ہیں مگر فلاحی کاموں کے لیے بھی ضرور تھوڑا وقت نکال لیتے ہیں، اب چیرٹی کے لیے جان اپنے کپڑے نیلام کریں گے، ان کے کپڑوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔

جان ابراہم کا ماننا ہے کہ فنکار 2 جینز اور 6 ٹی شرٹس سے بھی کام چلا لیتے ہیں پھر گھر میں اتنے کپڑے رکھنے کا کیا فائدہ۔

جان ابراہم کی حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ریس 2 نے تو بالی ووڈ میں دھوم مچا دی مگر فلم آئی می اور میں باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ اپنی آنے والی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا سے جان کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، اس فلم میں جان کے ساتھ انیل کپور، کنگنا رناوت، سونو سود اور تشار کپور بھی نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں