پدماوتی کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا دیپیکا

پدماوتی کے خلاف احتجاج افسوس ناک ہے، دیپیکا پڈوکون

دیپیکا پرامید ہیں کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد تمام تنازعات ختم ہوجائیں گے،فوٹوفائل

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ''پدماوتی'' کے حوالے سے ہم صرف سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں اس کے علاوہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔

بھارتی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تو انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی جیسے منجھے ہوئے ہدایتکار کی فلم میں بطور ہیروئن کام کریں گی لیکن اب وہ فلم پدماوتی کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد تنازعات کو ختم کرکے فلم انڈسٹری میں ہونے والی ایک بڑی جنگ جیت لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت عورت مجھے فلم ''پدماوتی'' کا حصہ ہونے اور اس کی کہانی منظر عام پر لانے پر فخر ہے۔



دیپیکا کا کہنا تھا کہ فلم شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو ریلیز ہونی چاہیے، فلم کے خلاف احتجاج غلط اور افسوس ناک عمل ہے، ہم لوگوں کو نہیں سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں، جہاں ہمیں یقین ہے کہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکے گا، انڈسٹری میں یہ صرف فلم پدماوتی کی نہیں بلکہ ایک بڑی جنگ ہے۔

یہ پڑھیں: ''پدماوتی'' کے ہدایتکار کے پتلے نذر آتش

واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون فلم پدماوتی میں رانی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ دوسری جانب راجپوت برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم کی کہانی میں تاریخ کو مسخ کیا گیا ہے، راجپوت برادری نے فلم ریلیز کرنے پر پُرتشدد احتجاج کی بھی دھمکی دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فلم کی ریلیز روک دی جائے۔
Load Next Story