ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون شہید آئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر کوتہ گاؤں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 14, 2017
پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 75 سالہ خاتون محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 75 سالہ خاتون محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کا کوتہ گاؤں کی مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بنکرز کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں