قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی ضمانت پر رہا

قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی کے پیچھے کون سی طاقتیں تھیں ہر صاحب عقل کو پتا ہے، مفتی عبدالقوی


ویب ڈیسک November 14, 2017
مفتی عبدالقوی کو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا (فوٹو: فائل)

MADRID: قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی ماتحت عدالت نے منگل کے روز قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، قانونی کارروائی کے بعد مفتی عبدالقوی جیل سے اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

رہائی کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی کے پیچھے کون سی طاقتیں کار فرما تھیں وہ تمام صاحب عقل لوگوں کو معلوم ہیں، جیل میں گزرے دنوں کے احوال کے بارے میں میڈیا کو ضرور بتاؤں گا۔

یہ پڑھیں: قندیل بلوچ جہاں قتل ہوئی وہ مفتی قوی کے دوست کا گھر تھا

مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ پولیس نے 4 تفتیشی افسران تبدیل کرنے کے بعد تفتیش مکمل کی تو چالان مکمل ہوا، 2016 میں ایک سیلفی بنی، اس کے پیچھے کیا منصوبہ تھا، یہ مجھے نہیں پتا تاہم یہ ضرور ہے کہ پولیس اور جیل حکام نے میرے علم اور عمر کا خیال رکھتے ہوئے پیار اور احترام دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ماڈل قندیل بلوچ کو گزشتہ برس اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا، مفتی عبدالقوی پر الزام ہے کہ انہوں نے قاتل وسیم کو اس قتل پر اکسایا اور مدد فراہم کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں