کراچی میں نئی حلقہ بندیاں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عدالتی حكم كے باوجود كراچی میں نئی حلقہ نہ ہونے کی وجہ سے شہرمیں نوگو ایریاز كو بھی ختم نہیں كیا جاسكا، درخواست کا متن


Online March 07, 2013
درخواست میں نئی حلقہ بندیاں نہ كرانے پر چیف الیكشن كمشنر كو عہدے سے ہٹانے اور شفاف انتخابات كے انعقاد كے لیے نئے الیكشن كمشنر تعینات كرنے كی استدعا بھی كی گئی ہے۔ فوٹو فائل

کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

وطن پارٹی كے بیرسٹر ظفراللہ كی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار كیا گیا ہے كہ سپریم كورٹ كے حكم كے باوجود كراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں كی گئیں جس كی وجہ سے شہر میں نوگو ایریاز كو بھی ختم نہیں كیا جاسكا۔

درخواست میں كہا گیا ہے كہ كراچی میں امن وامان كے قیام اور شفاف انتخابات كو یقینی بنانے كے لیے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں جبکہ درخواست میں نئی حلقہ بندیاں نہ كرانے پر چیف الیكشن كمشنر كو عہدے سے ہٹانے اور شفاف انتخابات كے انعقاد كے لیے نئے الیكشن كمشنر تعینات كرنے كی استدعا بھی كی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں