اوسامہ بن لادن کے داماد سلیمان کو سی آئی اے نے گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا

ترکی کے حکام نے یکم مارچ کو ملک بدر کر کے اردن بھیج دیا تھا جہاں سے اسے سی آئی اے حکام نے تحویل میں لے لیا۔


AFP March 07, 2013
ترکی کے حکام نے سلیمان کے امریکا بھجوائے جانے کے بارے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جبکہ انقرہ میں امریکی سفارتخانے نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو: فائل

اوسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث کو سی آئی اے حکام نے تحویل میں لے کر امریکا منتقل کر دیا ہے۔

ترکی کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق سلیمان ابو غیث جو اسامہ بن لادن کا داماد اور القائدہ کا سابق ترجمان ہے کو سی آئی اے کی جانب سے دی گئی خبر پر گزشتہ ماہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سلیمان ابو غیث کو ترکی کے حکام نے یکم مارچ کو ملک بدر کر کے اردن بھیج دیا تھا جہاں سے اسے کویت روانہ کیا جانا تھا لیکن اس سے پہلے ہی سی آئی اے نے اسے گرفتار کر کے امریکا بھیج دیا۔

ترکی کے حکام نے سلیمان کے امریکا بھجوائے جانے کے بارے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جبکہ انقرہ میں امریکی سفارتخانے نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ سلیمان ابو غیث امریکا میں 9 ستمبر، 2011 میں ہوئے حملوں کے بعد القائدہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں اسامہ بن لادن کے ساتھ کھڑا تھا، اس ویڈیو میں امریکا پر مزید حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

سلیمان ابو غیث کو ایران کے راستے ترکی میں ناجائز طریقے سے گھسنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم انقرہ کی ایک عدالت نے اسے ترکی میں کسی جرم میں ملوث نہ پاتے ہوئے بری کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں