خشک آنکھوں کو ناک کے ذریعے نم رکھنے والا انوکھا آلہ
نیوروسیمولیٹر کسی دوا کے بغیر آنکھوں کی نمی بحال رکھتا ہے اور نتھنوں پر اثر ڈال کر آنسو لاتا ہے۔
ہم میں سے بعض افراد کو خشک آنکھ کا عارضہ لاحق ہوتا ہے جس کےلیے بار بار آنکھ میں خاص دوا ڈالنی پڑتی ہے لیکن ماہرین نے اب بغیر ڈراپس اس کا علاج دریافت کرتے ہوئے ایک آلہ تیار کیا ہے۔
''ٹرو ٹیئر'' (اصلی آنسو) ایک خاص آلہ ہے جسے نتھنوں میں رکھا جاتا ہے جہاں یہ ناک کے اعصاب کو تحریک دے کر آنکھوں میں نمی پیدا کرکے ان کی خشکی دور کردیتا ہے۔ خشک آنکھوں کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آنکھوں میں نمی یا آنسو پیدا کرنے والے غدود اچھی طرح کام نہیں کرپاتے اور انہیں نم رکھنے کےلیے آئی ڈراپس کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
ٹرو ٹیئر کو سنسناٹی آئی انسٹیٹیوٹ نے بنایا ہے جس سے کسی دوا کےبغیر آنکھوں کو کامیابی سے نمی فراہم کی جاسکتی ہے۔ بصورتِ دیگر آنکھوں میں خارش اور بے چینی بہت ستاتی ہے۔ اس کا احساس وہی کرسکتے ہیں جو اس مرض کے شکار ہوتے ہیں۔
چھوٹے سے آلے میں ایک ننھی بیٹری لگی ہے۔ نتھنوں میں جانے والے اس کے کنارے پر دو آنکڑے لگے ہیں جن پر جیلی دار مواد لگا ہے۔ جب انہیں احتیاط سے ناک میں ڈالا جاتا ہے تو یہ کسی الجھن کے بغیر ناک کے جوف (کیویٹی) میں سماجاتا ہے اور آلہ چلتے ہی ناک میں اعصاب کو سرگرم کرتا ہے اور آنکھ سے آنسو جاری ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
اسے 97 افراد پر آزمایا گیا ہے جنہوں نے اسے 180 روز تک استعمال کیا۔ استعمال سے قبل اور بعد میں اس کے اثرات بہت اچھے دیکھے گئے ہیں۔ ٹرو ٹیئرز کو الرجن کمپنی نے بنایا ہے اور یہ صرف ڈاکٹر کے مشورے سے ہی فروخت کیا جارہا ہے۔ آلے کے ذریعے جو آنسو رواں ہوتے ہیں وہ مکمل آنسو ہوتے ہیں یعنی ان میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو قدرتی آنسوؤں میں موجود ہوتے ہیں یعنی تیل اور پروٹین وغیرہ۔
توقع ہے کہ یہ اہم ایجاد سے لوگوں کی آنکھوں کی الجھن جلد دور ہوسکے گی۔