سخت شرائط پر پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم کو سی پیک سے نکال لیا

وزیراعظم نے واحد آپشن کی آگہی دینے پرسمری منظور کرلی،چیئرمین واپڈا


Shahbaz Rana November 15, 2017
آپریشن و مرمتی لاگت اور سیکیورٹائزیشن سے متعلق،ناقابل قبول،ملکی مفادکے خلاف تھیں،پی اے سی میں بریفنگ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بیجنگ کی پروجیکٹ کی ملکیت سمیت سخت شرائط کے بعد 14 ارب ڈالر مالیت کے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کو چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) فریم ورک میں شمولیت کی درخواست واپس لے لی ہے۔

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں مذکورہ میگا پروجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہاکہ دیامربھاشا ڈیم کی مالی معاونت کے لیے چینی شرائط ناقابل عمل اور ہمارے مفادات کے خلاف ہیں، چینی شرائط پروجیکٹ کی ملکیت کے حصول، آپریشن و مرمتی لاگت اور سیکیورٹائزیشن سے متعلق تھیں، یہ شرائط ناقابل قبول تھیں لہٰذا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیم کی ملکی وسائل سے فنانسنگ کی سمری منظوری کر لی ہے۔

واضح رہے کہ دیامربھاشہ ڈیم کو سی پیک فریم ورک سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے سی پیک میں بھی گزشتہ ہفتے تبادلہ خیال کیا گیا تھا، چیئرمین واپڈا اور سیکریٹری آبی وسائل نے وزیراعظم کو آگاہ کیا تھاکہ طویل مدت سے تاخیر کے شکار مذکورہ پروجیکٹ پر پیشرفت کا واحد راستہ مقامی وسائل سے فنڈنگ ہے۔

سی پیک چھٹی جے سی سی کے منٹس کے مطابق چھٹی جے سی سی میں دریائے سندھ پر شمال میں بھاشا ڈیم سمیت مختلف ہائیڈرو پاؤر پروجیکٹس قائم کرنے کے لیے طریقہ کار تیار کرنے پر اتفاق ہواتھا تاہم پاکستان نے ساتویں جے سی سی سے چند روز قبل ڈیم کو سی پیک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں