صدر زرداری گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب کیلئے پیر کو ایران پہنچیں گے

پاکستان امریکی دباؤ کو لے کر کسی مشکل کا شکار نہیں، ہمیں پتہ ہے کہ یہ منصوبہ ہمارے مفاد میں ہے، ترجمان وزارت خارجہ


AFP March 07, 2013
گیس پائپ لائن پر ایران کی حدود میں کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے اور پیر سے پاکستانی علاقے میں بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ZAHIR PIR / CHACHRAN SHARIF: صدر آصف علی زرداری پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پیر کو ایران پہنچیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ صدر زرداری پیر کے روز گیس پائپ لائن کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جو پاک ایران سرحد پر منعقد کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکی دباؤ کو لے کر کسی مشکل کا شکار نہیں، ہمیں پتہ ہے کہ یہ منصوبہ ہمارے مفاد میں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا ہماری توانائی کی ضروریات اور اقتصادی مجبوریوں کو سمجھے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شدید دباؤ کے باوجود دونوں ممالک نے گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حدود میں کام 11 مارچ بروز پیر سے شروع کر دیا جائے گا۔ گیس پائپ لائن پر ایران کی حدود میں کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے اور پیر سے پاکستانی علاقے میں بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں