صدر زرداری گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب کیلئے پیر کو ایران پہنچیں گے
پاکستان امریکی دباؤ کو لے کر کسی مشکل کا شکار نہیں، ہمیں پتہ ہے کہ یہ منصوبہ ہمارے مفاد میں ہے، ترجمان وزارت خارجہ
ZAHIR PIR / CHACHRAN SHARIF:
صدر آصف علی زرداری پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پیر کو ایران پہنچیں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ صدر زرداری پیر کے روز گیس پائپ لائن کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جو پاک ایران سرحد پر منعقد کی جائے گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکی دباؤ کو لے کر کسی مشکل کا شکار نہیں، ہمیں پتہ ہے کہ یہ منصوبہ ہمارے مفاد میں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا ہماری توانائی کی ضروریات اور اقتصادی مجبوریوں کو سمجھے گا۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شدید دباؤ کے باوجود دونوں ممالک نے گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حدود میں کام 11 مارچ بروز پیر سے شروع کر دیا جائے گا۔ گیس پائپ لائن پر ایران کی حدود میں کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے اور پیر سے پاکستانی علاقے میں بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔