اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا

پبلک ٹرانسپورٹ اورمیٹروبس سروس بھی بدستورمعطل ہے اورشہری میلوں سفرپیدل طے کرنے پرمجبورہوگئے


ویب ڈیسک November 15, 2017
اکثرشاہراوں پرگاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں: فوٹو: فائل

جڑواں شہروں میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جڑواں شہروں میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا آج بھی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹریفک کی صورتحال بھی درہم برہم ہوگئی ہے، اکثرشاہراؤں پرگاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جب کہ بچے اسکولوں نہ پہنچ سکے اورملازمت پیشہ افراد کو بھی دفاترپہنچنے کے لئے سخت مشکلات کاسامنا رہا۔

عوام گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ اورمیٹروبس سروس بھی بدستورمعطل ہے جس کے باعث شہری میلوں سفر پیدل طے کرنے پرمجبور ہیں۔


ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے مہیا کئے گئے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں، لاہورسے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راستہ اختیار کریں۔

فیض آباد چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، شہری کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اورآئی جے پی روڈ استعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |