ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اوربارش سے سردی میں اضافہ

اسلام آباد، مری، گلیات، نتھیا گلی میں شدید بارش اور ژالہ باری جب کہ کالام ، دیر لوئر میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔


ویب ڈیسک November 15, 2017
سکھر میں پہلی بارش کے ساتھ ہی سردی بڑھ گئی اور گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

BEIJING: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، نتھیا گلی میں شدید بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔ بنوں اور چارسدہ میں شہر میں بارش کی وجہ سے 20 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ کالام ، دیر لوئر میں پہاڑوں پر برفباری باری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے علاقوں برمل ، شوال اور رزمک میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

اورکزئی ایجنسی میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ سوات، پشاور، نوشہرہ میں ساری رات طوفانی بارش سے شہر میں جل تھل ہوگیا جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ چترال کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہوئی اور لواری ٹاپ بند ہونے سے آمد و رفت معطل ہوگئی۔

دوسری جانب پھالیہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوگئی جب کہ ساہیوال شہر اور جی ٹی روڈ پر دھند کا راج قائم ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی۔ ادھر سندھ میں سکھر اور گرد و نواح میں گذشتہ روز ہونے والی پہلی بارش کے بعد سردی بڑھنے کی وجہ سے گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں