بھارت نے آزاد کشمیر کے شہری کی علاج کی اپیل کو سیاسی معاملہ بنایا دفترخارجہ

اگر ریاست ماں ہوتی ہے تو پاکستان نے ماں بن کر دکھایا ہے، والد اسامہ


ویب ڈیسک November 15, 2017
اسامہ نے خالصتاً انسانی بنیادوں پر بھارتی ویزے کے لیے درخواست دی،ترجمان دفترخارجہ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرسے تعلق رکھنے والے اسامہ نے خالصتاً انسانی بنیادوں پر بھارتی ویزے کے لیے درخواست دی لیکن بھارتی حکومت نے اسامہ کو ٹویٹر پر علاج کی اپیل کرنے پر مجبور کیا اورپھر اس کی ٹویٹ کو سیاسی ایشو بنایا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا اسامہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسامہ نے خالصتاً انسانی بنیادوں پر بھارتی ویزے کے لیے درخواست دی اور مفت علاج کی سہولت نہیں مانگی، اسامہ کا خاندان علاج کے لیے تمام تر اخراجات دے رہا تھا،بھارتی حکومت نے اسامہ کو ٹویٹر پر علاج کی اپیل کرنے پر مجبور کیا اور پھر اس کی ٹویٹ کو سیاسی ایشو بنایا تاہم اس کا علاج بھارت کے بجائے ترکی میں ہوا۔

اسامہ کے والد نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ترک حکومت نے ہماری مدد کی، ترکی میں ایک لمحے کے لیے بھی محسوس نہیں ہوا کہ ہم وطن سے دور ہیں، اسپتال کے باہر موجود لوگ مجھے اور پاکستان کو اپنا بھائی کہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ویزے کے لیے انسانی بنیادوں پر اپلائی کیا لیکن بھارتی حکومت نے اسے سیاسی بنایا، بھارت ہمیں اندھا تو کرسکتا ہے لیکن ہمارے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتا، اگر ریاست ماں ہوتی ہے تو پاکستان نے ماں بن کر دکھایا۔

دوسری جانب اسامہ کا کہنا تھا کہ جب جگر کا کینسر تشخیص ہوا تو سب نے بتایا کہ بھارت میں اس کا علاج ممکن ہے، بھارتی ویزا کے لیے اپلائی کیا لیکن انہوں نے انسانی مسئلے کو سیاسی بنایا، بھارت نے ویزہ دینے کے لیے آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا، بھارت نے حقائق کو جھٹلا کر سیاست کی جس پر افسوس ہوا۔

اسامہ نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور اسپتال انتظامیہ نے بہت خیال رکھا اور میرا آپریشن کامیاب رہا جب کہ اس عرصے میں حکومت پاکستان نے بہت ساتھ دیا، پاکستان اور ترکی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے شکریہ کا لفظ بہت چھوٹا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |