تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں منڈی بہاء الدین ،واہ کینٹ ،گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ سے ہے
بلیدہ کے علاقے سے 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو لیویزنے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد 15 میں سے گیارہ لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں محمد حسنین ،ذوالفقار علی ، خرم شہزاد،غلام ربانی ،ظفران زاہد ،اظہر وقاص ،سیف اللہ، محمد الیاس،عبدالغفور ،طیب رضا اور احسان رضا شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں منڈی بہاء الدین ،واہ کینٹ ،گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے اور تحقیقات کرکے واقعے کے محرکات معلوم کیے جائیں گے۔ جاں بحق افراد ممکنہ طور پر غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے ایران اور وہاں سے یورپ جانا چاہتے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تربت میں 15افراد کا قتل دلخراش واقعہ ہے، معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 افراد کا اجتماعی قتل معمولی واقعہ نہیں اور اس سانحہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔