آصف زرداری اورنوازشریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں بلاول بھٹوزرداری
نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کیں، چیرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کیں جب کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں جب کہ پیپلز پارٹی ، (ن)لیگ اور پی ٹی کے کیسز میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں، نواز شریف کے مسئلے ان کے اپنے ہیں، مولانا فضل الرحمان نوازشریف کے دفاع میں بہت آگے جارہے ہیں، مشرکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں ہم نے اپنےتحفظات ظاہرکئےہیں اور حکومت نے ہمیں تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میرے کچھ انکلز مجھے چھوڑ دیں گے لیکن جیالے اور کارکن نہیں چھوڑیں گے، بی بی شہید کو بھی ان کے انکلز نے چھوڑ دیا تھا، میں تو اپنے کارکنوں اور جیالوں کے ساتھ رہتا ہوں۔